ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اداروں کی سالانہ رپورٹ رجسٹرار کو پیش کرنے کی ہدایت 

اداروں کی سالانہ رپورٹ رجسٹرار کو پیش کرنے کی ہدایت 

Fri, 03 Nov 2017 21:12:30    S.O. News Service

کاروار 3؍نومبر(ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کے کو آپریٹیوسوسائٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹرڈادارروں کو ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ ڈپارٹمنٹ نے ہدایت دی ہے کہ وہ سال 2017-18کے سالانہ اجلاس عام (جنرل باڈی میٹنگ) منعقد ہونے کے 7دنوں کے اندر اپنی سالانہ رپورٹ کو پیش کریں۔

اس رپورٹ میں خاص طور پر اس فیصلے کے کابھی ذکر ہونا چاہیے کہ اجلاس عام میں ادارے کے حساب و کتاب کی آڈٹنگ کے لئے کس آڈیٹر کو مقرر کیا گیا ہے۔رپورٹ ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ ڈپارٹمنٹ کوآریٹیو سوسائٹی کے دفترواقع پہلا منزلہ ،دتاتریہ کامپلیکس کاروار میں جمع کرنی ہوگی۔


Share: